Sharbat Anar Tips in Urdu - Sharbat Anar Totkay - Tip No. 2948

Urdu Totkay Sharbat Anar شربت انار (Tip No. 2948) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Anar Recipe In Urdu

شربت انار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2948

اشیاء:
میٹھے انار ایک کلو
چینی ایک کلو
پانی آدھ کلو
ترکیب:
انار کے دانے کسی باریک کپڑے میں تھوڑے تھوڑے ڈال کر ان کا عرق دبا کر نکال لیں اور اس کا پھوک پھینک دیں۔ ایک دیگچی میں پانی اور چینی ملا کر چولہے پر رکھ دیں۔ تین چار ابال آجائیں تو انار کا عرق اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب شیرہ پک کر گاڑھا ہو جائے اور چاشنی ایک تار ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور خشک شیشے کی بوتل میں بھر لیں۔ یہ شربت معدے کے لئے بہت مفید ہے۔ دل و دماغ کے لئے بہترین ٹانک ہے۔ تازگی اور فرحت عطا کرتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen