Slippery Meat Slice Tips in Urdu - Slippery Meat Slice Totkay - Tip No. 1086

Urdu Totkay Slippery Meat Slice سلپری میٹ سلائس (Tip No. 1086) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Slippery Meat Slice Recipe In Urdu

سلپری میٹ سلائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1086

اجزاء:
گوشت 125گرام
سرکہ تھوڑا سا
لہسن 10گرام
پیاز کٹے ہوئے 10 گرام
سوئی ساس 10ملی لیٹر
آئل 40ملی لیٹر
سٹاک 50 ملی لیٹر
نمک حسب ذائقہ
کارن سٹارچ اور انڈے کی سفید ی کا آمیزہ 100گرام
ترکیب:
گوشت کے سلائس بنائیں ۔ ایک پیالے میں گوشت کے سلائس ذرا سی سوئی ساس ،سرکہ اور نمک کی ایک چٹکی ملائیں۔ اب کارن سٹارچ اور انڈے کی سفیدی والا آمیزہ ملا کر مکس کریں۔ دو سرے پیالے میں سوئی ساس سرکہ ایم ایس جی حسب ذائقہ نمک، سرکہ، سٹاک ،پیاز، لہسن اور ذرا ساکارن سٹارچ ملائیں۔فرائی پین تیز آگ پر رکھیں اور اس میں تیل ڈال کر اتنا گرم کریں کہ اس کے بلبلے اٹھنے لگیں۔اس میں گوشت کے سلائس ڈال کر پکنے تک فرائی کریں۔ گوشت کی رنگت سنہری ہو جائے تو آگ سے ہٹا کر تیل نکال دیں۔فرائی پین کو پھر تیز آگ پر رکھیں آئل اس میں اتنا ڈالیں کہ فرائی پین کی تہہ ڈھک جائے اور اتنا گرم کریں بلبلے کہ چھوڑنے لگے۔ مرکب ساس ڈال کر جوش دلائیں ۔ فرائی کئے ہوئے گوشت سلائس ان میں ڈال کر سٹر کریں۔ جب گوشت کے قتلے ساس سے کوٹ ہو جائیں۔ تو پلیٹ میں ڈال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔

More From Chinese Beef Or Meat