Stir Fry Khara Masala Chicken Tips in Urdu - Stir Fry Khara Masala Chicken Totkay - Tip No. 6679

Urdu Totkay Stir Fry Khara Masala Chicken اسٹر فرائی کھڑا مصالحہ چکن (Tip No. 6679) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stir Fry Khara Masala Chicken Recipe In Urdu

اسٹر فرائی کھڑا مصالحہ چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6679

دہی کو پھینٹ کر اس میں بھنا ہوا کٹا ہوا دھنیا زیرہ،نمک،لال مرچ،ہلدی اور پسا ہوا گرم مصالحہ ملا لیں اور اس سے چکن کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن اور پسی ہوئی کچی پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال دیں۔
ڈھک کر شروع میں درمیانی آنچ پر پکائیں پھر تین سے چار منٹ کے بعد آنچ تیز کرکے اتنی دیر فرائی کریں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

More From Murgh Pakwan