Suji Ka Halwa Tips in Urdu - Suji Ka Halwa Totkay - Tip No. 7388

Urdu Totkay Suji Ka Halwa سوجی کا حلوہ (Tip No. 7388) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Suji Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7388

ایک سوس پین میں گھی گرم کریں اور اس میں چھوٹی الائچی کوٹ کر کڑکڑائیں۔
سوجی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر سوجی بھونیں کہ سوجی کا رنگ خراب نہ ہو۔
سوجی سوس پین سے نکال کر کسی برتن میں رکھیں۔
سوس پین میں پانی اور چینی ڈال کر پکانے رکھ دیں۔
جب شیرہ ایک تار کا ہو جائے تو فرائی کی ہوئی سوجی اور کیوڑہ ڈال کر چمچہ چلائیں آدھے پستے‘بادام‘کشمش‘ناریل ڈال دیں۔
سوجی کا آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو کسی تسلے میں گھی لگا کر سوجی کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں اور باقی کے بادام‘پستے‘کشمش‘ناریل ڈال کر پھیلائیں۔
چاندی کا ورق لگا کر چاہیں تو قاشیں کاٹ لیں اور سرو کریں۔

More From Halwa Jaat