Nargisi Kabab Tips in Urdu - Nargisi Kabab Totkay - Tip No. 6835

Urdu Totkay Nargisi Kabab نرگسی کباب (Tip No. 6835) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nargisi Kabab Recipe In Urdu

نرگسی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6835

انڈوں کو ابال کر لمبائی کے رخ پر درمیان سے کاٹیں اور احتیاط سے زردی نکال لیں۔مٹر اور گاجر کو ابال کر ہلکا سا میش کر لیں اور اس میں نمک،ایک باریک کٹی ہوئی ہری مرچ اور ایک کھانے کا چمچ ہرا دھنیا ملا لیں۔
قیمے میں ایک پیاز،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،انڈے کی زردیاں،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر باریک پیس لیں۔
کٹے ہوئے انڈوں کے درمیان میں سبزیوں کا مکسچر بھر کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں،پھر اس پر پسا ہوا قیمہ لپیٹ دیں۔
پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں نمک،ادرک لہسن،لال مرچیں،ہلدی،دھنیا،زیرہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
جب تیل علیحدہ ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اس میں تیار کئے ہوئے کباب ڈال کر آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔
جب کبابوں کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس کو ہلکا سا بھون کر ہرا دھنیا چھڑک کر دم پر رکھ دیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں نکال کر اس کو گرم گرم نان یا چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka