Dahi Ka Halwa Three Tips in Urdu - Dahi Ka Halwa Three Totkay - Tip No. 797

Urdu Totkay Dahi Ka Halwa Three دہی کا حلوا (Tip No. 797) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Ka Halwa Three Recipe In Urdu

دہی کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 797


اجزاء:
انڈوں کی زردی پندرہ
گھی 250گرام
سوجی 125گرام سے 250گرام
دودھ
بالائی 250گرام
سبز الائچی 4عدد
زعفران آدھ چٹکی
چینی 250گرام
بادام کی گریاں ساٹھ گرام
پستہ ، اخروٹ کی گری ، کیوڑا ،حسب ضرورت ،
زعفران کے بجائے حسب ضرورت زردہ رنگ بھی ڈالا جاسکتا ہے ۔
ترکیب:
انڈوں کی زدسی کو خوب پھینٹ لیں ۔ چینی اور زردی کو اتنا پھنیٹیں کہ چینی کا دانہ مر جائے اور یک جان ہو جائے گھی بھی ڈال کرپھینٹیں سوجی کو علیحدہ بھون لیں ۔ بادامی رنگ کی ہو جائے ہو علیحدہ بھون لیں ۔ بادامی رنگ کی ہوجائے تو علیحدہ رکھ لیں ایک گھنٹہ کھلے منہ کے پتیلے میں انڈو ں کی زردی گھی اور چینی ڈال دیجئے اور دھیمی آنچ پر پکائے ۔چمچہ ہلارے رہیے ۔ دانہ بننے لگے تو زعفران کو کیوڑہ یا گلاب کے عرق میں گھول کر ڈال دیجئے ۔ بھونی ہوئی سوجی اور دودھ ڈال دیجئے ۔ ملائی پھینٹ کر ڈال دیجئے سبز الائچی بادام ، اخروٹ ، اور پستہ بھی ڈال دیجئے ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے چمچہ چلاتے رہیے چینی کا پانی خشک ہو جائے دودھ اور ملائی پک کر جذب ہوجائے ۔ شیرہ گاڑھا ہوکر جذب ہو جائے ، خوشبو آنے لگے ۔بادامی رنگ پر آ جائے اور حلوا گھی چھوڑنے لگے تو اتار لیں ۔چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے ۔(ایک سوپچاس گرام کھویا ڈالنے سے مزید مزے دار ہو جائے گا)۔طشتری میں حلوہ نکالیے چاندی کے ورق لگائیے بادام پستہ اور اخروٹ ورقوں کے گرد سجادیجئے ۔ گلاب سرخ زرد ہواور سفید پتیاں سجا دیجئے تازہ آ لو بخارے بھی گھٹلیا ں نکال کر رکھ دیجئے ۔ زردہ آلو
یعنی گول آ ڑو بھی پھانکوں میں کاٹ کر رکھ ے جاسکتے ہیں ۔

More From Halwa Jaat