داعش کے نئے سربراہ کی حیثیت سے جلال الدین التونسی کا نام سامنے آگیا
التونسی 1982 میں تیونس کے ساحلی صوبے سوسہ کے علاقے مساکن میں پیدا ہوا،بغدادی کا قریبی سمجھا جاتاہے،رپورٹ
اتوار 16 جولائی 2017 14:40
(جاری ہے)
2014 میں اس نے داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور جلد ہی ابو بکر البغدادی کے قریب سمجھے جانے والے تنظیم کے اہم ترین کمانڈروں میں سے ہو گیا۔
وہ 2014 میں شام اور عراق کے درمیان سرحدی رکاوٹوں کو ختم کرنے والے داعش کے ارکان کی وڈیو میں نمودار ہوا۔لیبیا کے مختلف علاقوں بالخصوص داعش کے گڑھ سرت میں لیبیائی اسپیشل فورس اور امریکی فضائی حملوں کے سبب بڑے نقصانات کے بعد ابوبکر البغدادی نے گزشتہ برس التونسی کو لیبیا میں تنظیم کا امیر مقرر کر دیا۔ اس کی وجہ التونسی کی صلاحیت اور شمالی افریقہ میں بعض شدت پسند تنظیموں کے ساتھ اٴْس کے اچھے تعلقات تھے۔واضح رہے کہ شمالی افریقہ اٴْن علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں دہشت گرد تنظیم داعش اپنی بقاء اور توسیع کی خواہش رکھتی ہے۔ عراق میں تنظیم کا سقوط اس کو پھر سے افریقی ممالک میں پھیلنے کی کوشش پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس کوشش کا آغاز لیبیا سے ہوگا جہاں ابھی تک سکیورٹی کے حالات مخدوش ہیں۔ لیبیا میں سرحدی محافظین کی عدم موجودگی کے سبب شدت پسند تنظیموں کے ارکان سہولت کے ساتھ دیگر افریقی ممالک میں آمد و رفت رکھتے ہیں۔لیبیا بالخصوص سکیورٹی کے حوالے سے کمزور ترین اس کا جنوبی حصہ مسلح ارکان اور دہشت گردوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے جہاں وہ آزادی کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی صفوں کو پھر سے منظم اور اپنے ارکان کی بھرتی اور تربیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اشیاء اور سامان کی اسمگلنگ کے ذریعے فنڈنگ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد جلد ازجلد واپس آ کر عراق اور شام میں داعش کے حالیہ سقوط کے نقصان کو پورا کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.