پاکستان سے ایران داخل ہونیوالے دوافرادکو پھانسی دیدی گئی
دس سالہ بچے کو پھانسی دینے کے لیے آٹھ سال کاانتظار، دواورافرادکو بھی منشیات کے جرم میں تختہ دار پر لٹکادیاگیا
پیر 17 جولائی 2017 13:10
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے 8 برس قبل دس سالہ بچے غدیر کو داد محمد دہقانی کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ دونوں پاکستانی بلوچستان سے ایرانی بلوچستان آ رہے تھے۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق داد محمد دہقانی جس ٹرک کو چلا رہا تھا اس میں سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔جیل کی انتظامیہ نے پھانسی کے بعد ملزمان کی لاشوں کو جیل کے صحن میں پھینک دیا جو پورے ایک روز تک پچاس سے زیادہ درجہ حرارت میں وہاں پڑی رہیں۔علاوہ ازیں ایرانی عدلیہ کی جانب سے جس چوتھے شخص کو پھانسی دی گئی اس کا نام یوسف ریگی ہے۔ ریگی پر بلوچستان صوبے میں منشیات کی تجارت کا الزام تھا۔واضح رہے کہ ایرانی بلوچستان کے لوگ اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ انتہائی غربت ، محرومی اور تہران میں حکومتی نظام کی جانب سے دانستہ امتیاز کا شکار ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے خلاف افغان فورسزکوایک اورکامیابی ملی ہے ،افغان فورسز نے جنوبی صوبے ہلمند کے نیوا نامی ایک ضلع کو طالبان سے بازیاب کرا لیا ہے۔ اکتوبر میں باغیوں نے اس مقام پر قبضہ کر لیا تھا۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس ضلع میں طالبان کے خلاف حتمی کارروائی ہفتے کے دن شروع کی گئی تھی، جس میں غیر ملکی فوجی مدد بھی حاصل کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں درجنوں طالبان ہلاک یا زخمی ہو گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.