X

احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2018ء) احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نشاندہی پر نیب کی جانب سے ایک اور بڑی کاروائی کی گئی ہے۔

احد چیمہ کی نشاندہی پر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افسران میں اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور عارف شامل ہیں۔ چاروں افسران کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ احد چیمہ کی نشاندہی پر آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں