رفع کریم ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجاد لیبز کے درمیان معاہدہ

پنجاب آئی ٹی بورڈ ایجاد لیبز کے زیراہتمام پاکستان انوویشن روڈ شو میں پارٹنر کے طور پر شریک ہو گا

ہفتہ 13 فروری 2021 11:24

رفع کریم ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ایجاد لیبز کے درمیان معاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اگلے ماہ ایجاد لیبز کے زیراہتمام ملک کے 15شہروں کیلئے شروع ہونیوالے پاکستان انوویشن روڈ شو میں پارٹنر کے طور پر شریک ہو گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ارفع کریم ٹاور میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو طے پایا جس پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور سی ای او ایجاد لیبز ارزش اعظم نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایم او یو کے تحت پی آئی ٹی بی کے فری لانسنگ منصوبے نیشنل فری لانسنگ پروگرام‘ ای روزگار اور ای اَرن‘ ایونٹ کو ایجاد لیبز کے ساتھ مل کر ملک گیر سطح پر کامیاب کروانے کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کہا کہ ایونٹ سے مختلف شہروں میں طلبا اور فری لانسرز کو تجربہ کار ٹیکنالوجی ماہرین سے استفادہ اور ترقی کے مواقع ملیں گے۔

سی ای او ایجاد لیبز ارزش اعظم کا کہنا تھا کہ روڈ شو سے ملک کا ٹیک ایکوسسٹم اور نیا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔ روڈ شو کے تحت 15شہروں میں ٹیک ایکوسسٹم کو وسعت دینے کیلئے ایونٹس اور سیمینار منعقد ہونگے جن سے مقامی فری لانسر کمیونٹی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے اور پاکستان کا جدید چہرہ دنیا کے سامنے آئیگا۔