
Urdu Articles, Features and Interviews (page 132)
مضامین و انٹرویوز
-
ڈاکٹر غینا شمسی ، میڈیکل طالبات کے لئے راہ مشعل
ہمارے ہاں کی خواتین ڈاکٹر سرجری کی جانب جانے سے گریز کرتی ہیں۔ تاہم اس ضمن میں ہمارے سامنے ایک روشن مثال ڈاکٹر غینا شمسی کی ہے جو سرجن بھی ہیں۔ پی ای سی ایچ ایس میں رہائش پذیر 38 سالہ غینا شمسی انڈس اسپتال میں سرجن ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ گھر میں امور خانہ داری کے فرائض بھی سرانجام دیتی ہیں۔ ڈاکٹر غینا شمسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لڑکیاں ڈاکٹری کی تعلیم مکمل ہونے اور پھر شادی کے بعد دکھی انسانیت کی خدمت کرسکیں گی
بدھ 19 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پنجاب میں پنجابی زبان پر حملے
ساہیوال کے ایک نجی سکول نے پنجابی زبان کو غیر مہذب زبان کہہ کر خوداپنی گھٹیا سوچ کی عکاسی کی ہے اور ساتھ ہی پنجابیوں کو اپنی زبان کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا سنہری موقع فراہم کردیاہے۔ سکول انتظامیہ کو ایسا کرنے کی ہمت اس لیے ہوئی کہ ہم اپنے بچوں کو نام نہاد روشن خیالی کے چکر میں اپنے کلچر سے دور کرتے جارہے ہیں۔ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پنجابی اس وقت بھی دنیا میں بولی جانے والی دسویں بڑی زبان ہے
منگل 18 اکتوبر 2016 - تٰعلیمی مضامین میں شائع کیا گیا
-
آپریشن ضرب عضب ناگزیر تھا
چین نے پاکستان کے ساتھ سی پیک معاہدے کئے ہیں جس میں اب تک 17 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ اس سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ چین نے پاکستان کی گوادر پورٹ سے اقتصادی راہداری کے مختلف روٹس تعمیرکرکے پاکستان کو چین سمیت وسط ایشیائی ریاستوں سے منسلک کرنا ہے جس سے تجارتی سامان جو چین تک کئی مہینوں میں پہنچتا تھا اقتصادی راہداری کی تعمیر سے چند دنوں میں پہنچ پائے گا
منگل 18 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
ہندووٴں کی انتہاپسندی عروج پر
ایسا دکھائی دیتاہے کہ جیسے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکی جارحیت بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکاراور انتہاپسندہندو کھمبا نوچ رہے ہیں اوراپنی سبکی مٹارہے ہیں ۔اب انہیں کچھ سجھائی نہیں دے رہاہے کہ وہ کیا کریں اس لئے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جارحیت اور بھارتی افواج و انتہاپسند ہندوتنظیموں کے کارندوں کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد راون مودی بھارتی میڈیا انڈین افواج اور انتہاپسند ہندو اپنا مقدمہ ہارچکے ہیں
پیر 17 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
پاک چین اقتصادی راہداری پر یکجہتی کی ضرورت
معاشی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے پاک چائنا اقتصادی راہداری ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 10ہزار میگاواٹ کے برقی منصوبے بھی شامل ہیں۔ پاک چائنا اقتصادی راہداری سمیت قومی معاملات پر سیاسی قیادت کی اتفاق رائے، ملکی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اہم پیش رفت ہے۔نیشنل ایکشن پلان پاک چائنا اقتصادی راہداری سمیت قومی فیصلہ سازی پر یکجہتی اس کی واضح مثال ہے
پیر 17 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
ریلوے کی نجکاری ملازمین میں بے چینی کی لہر
پاکستان ریلوے غریب عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کو نہ صرف ریلو ے بلکہ سول اور سیاسی بیوروکریسی بھی ایک منصوبہ بندی کے تحت لوٹنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے ریلوے میں پراکس، ریل کاپ، ریل کام ، ڈبلنگ آف ٹریک، سگنل پروجیکٹ، ٹریک رینیول پروگرام78 کلومیٹر، ری ہیلیٹیشن آف فلڈ 2010ء سروے اینڈ کسٹریکشن وغیرہ جیسی کمپنیاں اور ادارے بنائے۔ اسی طرح گاڑیوں کے ساتھ چلنے والے لیکج وانز اور بریک وانز کو ٹھیکہ پر دے کر ملک کی اشرافیہ کو نوازا گیا ہے
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 - سماجی مضامین میں شائع کیا گیا
-
اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی
30اکتوبر کو عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد سیاسی پارہ ایک بار پھر چڑھنے لگا ہے۔ 30اکتوبر کو کیا ہوتا ہے، اسلام آباد بند ہوتا ہے یا نہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن 30اکتوبر والے اعلان کے بعد بھی حکومتی حلقوں میں اطمینان اور سکون ہے کوئی بے چینی اور افراتفری نہیں پائی جاتی۔ اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سینئر مسلم لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خاں کی جانب سے جو موقف سامنے آیا ہے اس سے تو ظاہر ہوتا ہے
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 - سیاسی مضامین میں شائع کیا گیا
-
چین، پاکستان، ایران اقتصادی راہداری
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے حوالے سے ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی اور وہ تھی ایران کا پاکستان کے متعلق رویہ۔ایران کے صدر جناب حسن روحانی نے پاکستانی وزیر اعظم جناب محمد نواز شریف کے ساتھ اسمبلی کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اہم تبدیلی کی پیش کش کی گئی۔ایرانی صدر نے دوستانہ ماحول میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کی باہمی تجارت، سیکورٹی معاملات اور معاشی ترقی میں مدد کرنے اور انہیں بڑھانے کی پیش کش کی
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
رائس انڈسٹری تباہی کے دھانے پر
زرعی ملک زرعی پالیسی نہ بناسکا
جمعرات 13 اکتوبر 2016 - تحقیقاتی فیچرز میں شائع کیا گیا
-
سیاحت اور معاشی استحکام
زرمبادلہ بڑھانے کا ایک بہت بڑاذریعہ سیاحت کا شعبہ ہے جس کو پاکستان میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے حالانکہ دنیا میں اس وقت کئی ممالک کا دو تہائی بجٹ جس شعبہ سے حاصل کیا جاتا ہے وہ سیاحت ہے۔ کیریبیئن ممالک کے چھوٹے چھوٹے سے ملک اپنی سیاحت کے بل پر ہی کثیر زرمبادلہ حاصل کررہے ہیں جیساکہBarbuda&Antigue جیسے حیدرآباد سے بھی چھوٹے ملک کی سیاحت کا حصہ اسکی جی ڈی پی میں57.1فیصد
بدھ 12 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
لاہور کی سڑکوں پر جاری موت کا کھیل
آج ہمارا موضوع لاہور کی سڑکوں پر لگنے والا بجٹ نہیں بلکہ ان سڑکوں پر جاری موت کا کھیل ون ویلنگ، ریسلنگ ، موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھاتے ہوئے نوجوان ہیں۔ لاہور کی سڑکیں بہترہونا شروع ہوئیں تو مغربی ممالک میں ہونے والی کار، موٹر سائیکل ریس سے متاثر نوجوان وہ ہی کرتب لاہور کی سڑکوں پر کرتے نظر آتے ہیں ۔ ون ویلنگ جو کہ لمحوں کی خطا اور زندگی بھر کا پچھتاوا کئی خوفناک خونی حادثات
بدھ 12 اکتوبر 2016 - سماجی مضامین میں شائع کیا گیا
-
آئی ایس آئی --- دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی تسلیم
دنیا بھر کے کئی ممتاز تحقیقاتی ادارے ہر سال مختلف ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئےTopTen انٹیلی جنس ایجنسیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس انتخاب کے بعد ان دس ایجنسیوں کا ہر پہلو سے تجزیہ کرتے ہوئے انہیں نمبر ایک سے دس تک ترتیب دیاجاتا ہے۔ یہ بات کس قدرخوش آئند ہے کہ گزشتہ دو سال 2015اور 2016 سے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ISIاول نمبر پر آ رہی ہے۔
منگل 11 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں
محرم الحرام کا مہینہ ہمیں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول اور فرزند شیر خدا امام عالی مقام حضرات امام حسین رضی اللہ عنہ اور جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے خالصتاً اللہ کی خوشنودی ، دین اسلام کی سربلندی اور باطل قوتوں کے طمع و لالچ کے حربوں کو ٹھکراتے ہوئے دیں۔ کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے جو اس بات کا درس دیتا ہے کہ اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرنا چاہیے
منگل 11 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع
بھارتی سازشوں کا واحد توڑ
پیر 10 اکتوبر 2016 - سیاسی مضامین میں شائع کیا گیا
-
راجن پور میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہو گئے
ضلع راجن پور کا قیام 1982میں عمل میں لایا گیا اس سے پہلے ڈی جی خان کی تحصیل تھی جو تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اسکا کل رقبہ 12944مربع کلو میٹر ہے کل آبادی تقریباً 16لاکھ پر مشتمل ہے جسکے مشرق میں دریائے سندھ ،مغرب میں کوہ سیلمان کا پہاڑی سلسلہ ، شمال میں ضلع ڈی جی خان، جبکہ جنوب میں صوبہ سندھ کے 2اضلاع کشمور اور گھوٹکی واقع ہیں ضلع راجن پور زرعی پیداور کے لحاظ سے پنجاب میں پہلے نمبر پر ہے
پیر 10 اکتوبر 2016 - متفرق مضامین میں شائع کیا گیا
-
موجودہ حالات اورمسئلہ کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک سے امید رکھنا فضول ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا سہارا بھی نہیں لیا جا سکتا۔ اس قرارداد کے تحت ہمارا کیس کافی کمزور دکھائی دیتا ہے کیونکہ رائے شماری کیلئے پاکستان نے اپنی افواج کشمیر اور گلگت بلتستان سے نکالنی ہیں۔ موجودہ حالات اور سی پیک کے ہوتے ہوئے یہ نا ممکنا ت میں آتا ہے۔ان حالات میں جب بھارت رائے شماری سے انکاری ہے
پیر 10 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
قیامت خیز زلزلہ کے 11برس
حکومتیں بدلتی رہیں متاثرین کے حالات نہ بدلے شہداء کی برسی کیساتھ ساتھ متاثرین کو بھی ہرسطح پر یادرکھا جائے زمین کی گڑگڑاہٹ نے انسانیت کو جھنجھوڑدیا
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
کشمیر بحران اور پیپلزپارٹی کا کردار
جس وقت آزاد کشمیر میں الیکشن مہم جاری تھی تو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بہت واضح کہا کہ ”مجھے ڈر ہے گجرات کا قصائی کہیں کشمیر کا قصائی نہ بن جائے“۔
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 - قومی مضامین میں شائع کیا گیا
-
8 اکتوبر 2005ء
پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 11 برس بیت گئے۔ اس بدقسمت دن ستر ہزارسے زائد افراد لقمہء اجل بنے۔ لاکھوں افراد زخمی ہوئے اورلاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو گئے۔8 اکتوبر 2005 کی صبح اچانک مظفر آباد، باغ، وادی نیلم، چکوٹھی سمیت خیبر پختون خواہ کے علاقوں مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں ایک ایسا زلزلہ آیا
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
-
مسئلہ کشمیر اور تاریخ کشمیر
مسئلہ کشمیر انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنا مسئلہ سمجھیں اور غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو بھارت کے قبضے سے نجات دلا کر دم لے۔کشمیر دنیا کا وہ بدقسمت خطہ ہے جس کو انسانوں سمیت 75 لاکھ نانک شاہی میں خرید کر غلام بنایا گیا تو کبھی جابرانہ فیصلے کے ذریعے اقلیت نے اکثریت پر حکمرانی کی، انصاف کے عالمی دعویداروں نے ہمیشہ انصاف کے نام پر کشمیریوں کی نسل کشی اور تباہی کے منصوبوں کا ساتھ دیا
جمعہ 7 اکتوبر 2016 - خصوصی مضامین میں شائع کیا گیا
Latest Urdu articles and features. Read interesting articles written by famous Urdu writers from Pakistan and the world. The articles cover Pakistan, Gulf, Middle East and the world. The features also include social topics, political topics, health, showbiz, election, poverty and other local issues. UrduPoint has a great archive of interviews, our interview section is full of important interviews of politicians, social workers, actors and other famous celebrities.
اردو پوائنٹ کے مضامین اور انٹرویو سیکشن میں پڑھئیے انتہائی معلوماتی مضامین اور فیچرز، جو دنیا بھر کے مشہور لکھاریوں کے قلم سے لکھے گئے ہیں، یہ مضامین پاکستان، خلیج، عرب ممالک اور دنیا بھر کے مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمارے فیچرز سوشل، سیاسی، صحت، شوبز، الیکشن اور غربت جیسے مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اردو پوائنٹ کے انٹرویز دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اس سیکشن میں پڑھئیے مشہور شخصیات اور سیاست دانوں کے انٹرویوز، اور جانئیے انکی زندگی کے وہ پہلو جن سے آپ واقف نہیں!
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.