
سیاحت اور معاشی استحکام
زرمبادلہ بڑھانے کا ایک بہت بڑاذریعہ سیاحت کا شعبہ ہے جس کو پاکستان میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے حالانکہ دنیا میں اس وقت کئی ممالک کا دو تہائی بجٹ جس شعبہ سے حاصل کیا جاتا ہے وہ سیاحت ہے۔ کیریبیئن ممالک کے چھوٹے چھوٹے سے ملک اپنی سیاحت کے بل پر ہی کثیر زرمبادلہ حاصل کررہے ہیں جیساکہBarbuda&Antigue جیسے حیدرآباد سے بھی چھوٹے ملک کی سیاحت کا حصہ اسکی جی ڈی پی میں57.1فیصد
بدھ 12 اکتوبر 2016

زرمبادلہ بڑھانے کا ایک بہت بڑاذریعہ سیاحت کا شعبہ ہے جس کو پاکستان میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے حالانکہ دنیا میں اس وقت کئی ممالک کا دو تہائی بجٹ جس شعبہ سے حاصل کیا جاتا ہے وہ سیاحت ہے۔ کیریبیئن ممالک کے چھوٹے چھوٹے سے ملک اپنی سیاحت کے بل پر ہی کثیر زرمبادلہ حاصل کررہے ہیں جیساکہBarbuda&Antigue جیسے حیدرآباد سے بھی چھوٹے ملک کی سیاحت کا حصہ اسکی جی ڈی پی میں57.1فیصد، ایمپلائمنٹ میں 51.6فیصد ،برآمدات میں 65.8فیصد اور سرمایہ کاری میں 41فیصد حصہ ہے جبکہ اسکی فی کس آمدنی پاکستان سے پانچ گنا زیادہ ہے اور Barbadosکی جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 39.5فیصد، روزگارکی فراہمی میں 39.2فیصد ،برآمدات میں 60.4فیصد اور سرمایہ کاری میں 22.8فیصد حصہ ہے جبکہ اسکی فی کس آمدنی پاکستان سے چھ گنا زیادہ ہے۔
(جاری ہے)
مثال کے طور پر ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنے چھوٹے سے آبائی گاوٴں لنکاوی میں گرآنڈ پلس ون عجائب گھر بنایا ہے جس میں گرآنڈ فلور پر مہاتر محمد کو بطور سربراہ مملکت جو تحفے بین الاقوامی مہمانوں نے دیئے تھے وہ رکھے ہوئے ہیں اور اسکی پہلی منزل پر ان کی بیگم کو جو تحائف ملے تھے وہ موجود ہیں۔اس عجائب گھر کی وجہ سے ہی آج کل ایک کروز شپ تھائی لینڈ کے علاقے پھوکٹ سے لنکاوی تک جاتا ہے جہاں بے شمار سیاح اس عجائب گھر کو دیکھنے آتے ہیں مجھے بھی 1999میں وہاں جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ اسکے علاوہ پاکستان کو قدرت نے سمندر ی ساحلوں کی فیاضی سے بھی نوازا ہوا ہے۔ پاکستان کی ساحلی پٹی 1046کلو میٹر طویل ہے جبکہ Antigue & Barbudaکی ساحلی پٹی 153کلو میٹر طویل، Barbadosکی 97کلو میٹر طویل اور مکاوٴکی 50.63کلومیٹر طویل ہے یعنی پاکستان کی ساحلی پٹی ان ممالک کی ساحلی پٹی کے مقابلے میں کئی گنا طویل ہے۔ مگرافسوس ناک بات یہ ہے کہ ان ممالک کی سیاحت تو ترقی کررہی ہے اور اسی سے اپنے ملک کا دوتہائی سے زائد بجٹ حاصل کررہے ہیں بلکہ ان ممالک کی بقاء کا انحصار سیاحت ہی ہے مگر ہم اپنی ساحلی پٹی سے ذرا برابر بھی فائدہ نہ اٹھاسکے ہیں حالانکہ کراچی اور سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ساحلی پٹی بہت خوبصورت ہے جس میں کند ملیر، اورماڑہ، گڈانی، سونمیانی ، آواران ، مکران اورگوادر قابل ذکر ہیں بلکہ کند ملیر کو دنیا کا بہترین ساحل سمجھا جاتا ہے۔ مگر یہاں بھی مسئلہ یہ ہے کہ سہولیات کا فقدان ہے اور امن وامان کے مسائل ہیں مگر حکومت اگر توجہ دے اور کچھ سرمایہ کاری کرے تو پاکستان کی ساحلی پٹی دنیا کی کسی بھی ساحلی پٹی سے کم نہیں۔ اس لئے اگر اب بھی ہمارے ارباب اختیار مغلیہ دور کے بادشاہوں کے شوق ترک کرکے سنجیدگی کے ساتھ سیاحتی مقامات کو اپنے ملک کے زمینی حقائق کے مطابق جدید بنانے پر توجہ دیں اور عالمی سیاحوں کی توجہ اسکی جانب مبذول کرائیں توہم صرف ان تفریحی مقامات اور شعبہ سیاحت سے لاکھوں ڈالرز سالانہ زرمبادلہ حاصل کرکے معاشی استحکام حاصل کرسکتے ہیں جو اس وقت ہم اپنی عاقبت نااندیش پالیسیوں اور بین الاقوامی سازشوں کے جال میں پھنس کر ضائع کررہے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Siahat Or Muashi Istehkaam is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 October 2016 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.