
سوئس بینکوں سے پاکستانیوں کی لوٹی دولت کی واپسی
برکس ممالک میں سب سے کم بھارتیوں کی رقوم ان بینکوں میں جمع ہیں
بدھ 19 اکتوبر 2016

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت ہندوستان کے شہریوں سے زیادہ ہوگئی۔ سوئس بینکوں میں زیادہ رقم رکھنے والے ممالک کی فہرست میں ہندوستان 61ویں سے 75 ویں نمبر پرچلاگیا ہے جبکہ برطانیہ اب بھی سرفہرست ہے۔ گزشتہ برس تک ہندوستان عالمی درجہ بندی میں 61ویں پوزیشن پر تھا جبکہ 2007 تک یہ سوئس بینکوں میں سب سے زیادہ دولت رکھنے والے 50ممالک میں شامل تھا ۔ 2004میں تو ہندوستان 37ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا تاہم اب اس کے شہریوں کی سوئس بینکوں میں موجود رقم مسلسل کم ہورہی ہے ۔
سوئٹزلینڈکے مرکزی بینک (سوئس نیشنل بینک ) کی جانب سے جاری کردہ سوئس بینکوں کے سالانہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر سوئس بینک میں موجود غیر ملکیوں کی دولت میں 4فیصد تک کمی آئی ہے اور 2015 کے آخر تک اس کامجموعی حجم 14کھرب 20ارب سوئس فرانکس ہوگیا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ سال حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ پاکستانی سیاستدانوں ، بیورہ کریٹس اور سرمایہ داروں کے سوئس بینکوں میں غیر قانونی طورپرجمع 200ارب ڈالر واپس لانے کیلئے اقدام کررہے ہیں ، رقوم جمع کرانے والوں کے نام اور اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیکس معاہدے میں ترامیم کیلئے کااعلان بھی ہوا حکومت کا یہ اعلان بلاشبہ خوش آئندہ ہے ۔ اگر 200 ارب ڈالر کی لوٹی ہوئی غریب عوام کی دولت چھپڑپھاڑ کر مل جائے توکئی بیمار ادارے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔ صحافیوں کی ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیاہے کہ ایچ ایس بی سی کے سوئٹزرلینڈ میں واقع پرائیوٹ بنک کے لیک ہونے والے اکاؤنٹس میں پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے ممالک میں سے ہے ۔
ذرا سوچئے 200ارب ڈالر ایسے ملک کے چندافراد کاسرمایہ ہے کہ جس ملک کی غالب اکثریت عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں جس ملک میں توانائی کاشدید بحران ہے اور معیشت تباہ حال ہے اور ملک آئی ایم ایف کی سخت کڑی شرائط پر قرضے حاصل کررہاہے اس ملک کے غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کی اس قدر خطیر رقم سوئس بینکوں میں پڑی ہے ۔ نجانے حکمرانوں کو وہ کونسی مجبوریاں ہیں کہ سوئس بینکوں میں پری پاکستان کی رقم کو واپس لانے سے قاصر ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Swiss Bankon Se Pakistanion Ki Looti Daulat Ki Wapsi is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 19 October 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.