
Hamidul Huq Choudhury - Urdu News
حمید الحق چوہدری ۔ متعلقہ خبریں

ابق وزیر خارجہ پاکستان۔ سابق وزیر مالیات ، محنت ، تجارت اور صنعت مشرقی پاکستان ، نواکھالی میں پیدا ہوئے۔ 1929ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ آئندہ برس کلکتہ کی عدالت عالیہ میں وکالت شروع کی۔ چار برس تک نائب مشیر قانونی اور عدالت عالیہ کے سرکاری وکیل رہے۔ بعد میں استعفا دے کر دوبارہ وکالت شروع کی۔ مسلمانوںکا نقطہ نظر بنگالی سرحدی کمیشن کے سامنے پیش کیا۔ 1937ء میں بنگال کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اسی سال اسمبلی کے صدر بن گئے۔ 1947ء میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگست 1947ء میں مشرقی بنگال کی کابینہ میں وزیر محنت ، صنعت اور تجارت بنے۔ 1955ء میں دوسری دستور ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ ستمبر 1955ء تا ستمبر 1956ء مرکزی حکومت میں وزیررہے۔ 1958ء میں آپ کو دوبارہ کابینہ میں لے لیا گیا لیکن جو محکمہ پیش کیا گیا تھا آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد ملک میں مارشل لا نافذ ہوگیا۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد آپ کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ فوجی بغاوت اگست 1975ء کے بعد رہا ہوئے۔
Latest News about Hamidul Huq Choudhury in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Hamidul Huq Choudhury. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint
حمید الحق چوہدری کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ حمید الحق چوہدری کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.