Khan Abdul Jabbar Khan - Urdu News

خان عبدالجبار خان ۔ متعلقہ خبریں

Khan Abdul Jabbar Khan

پاکستان کا سیاستدان ۔ خان عبدالغفار خان کے بھائی۔ پشاور کے مشن کالج میں تعلیم پائی۔ اعلی طبی تعلیم لنڈن میڈیکل سکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج میں ملازم ہوئے۔ ملازمت سے سبگدوش ہو کر میڈیکل پریکٹس شروع کی۔ 1930ء میں عملی سیاسیات میں حصہ لینا شروع کیا اور سات سال بعد صوبہ سرحد میں پہلی کانگرسی وزارت قائم کی۔ جب کانگرس نے وزارتوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تو مستعفی ہو گئے بعد ازاں صوبہ سرحد کی دوسری کانگرسی وزارت بنائی۔ قیام پاکستان کے بعد ان کی وزارت برطرف کر دی گئی اور ان کو ضلع ہزارہ میں نظر بند کر دیا گیا۔ چھ برس تک وہ اسی ضلع میں نظر بند رہے۔ 1954ء میں مرکزی کابینہ میں لے لیے گئے اور وزارت موصلات کا قلمدان ان کے سپرد ہوا۔ اکتوبر 55 میں انھیں مغربی پاکستان کا وزیراعلی نامزد کیا گیا۔ 1957ء میں ان کی وزارت برطرف کر دی گئی۔ 9مئی 1958ء کو عطا محمد نامی ایک سابق پٹواری نے لاہور میں قتل کر دیا۔

Latest News about Khan Abdul Jabbar Khan in Urdu - Live updates including today breaking news, latest news, new photos, videos, articles and columns written about Khan Abdul Jabbar Khan. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the news via Facebook, Twitter, Whatsapp etc. Full coverage in Urdu to give you a brief idea of the story, only on UrduPoint

خان عبدالجبار خان کی تازہ ترین خبریں، تصاویر، مضامین اور متعلقہ کالم پڑھئیے۔ خان عبدالجبار خان کی نئی ویڈیوز دیکھئے۔ خبریں شیئر کیجئے فیس بک، ٹوئیٹر، وٹس ایپ وغیرہ پر۔ جانئیے خبر کا مکمل رُخ صرف اردو پوائنٹ پر