تختہ الٹنے کے بعد تھائی وزیر اعظم کو جنرل اسمبلی سے خطاب کی اجازت

منگل 19 ستمبر 2006 22:41

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2006ء) تھائی لینڈ کے وزیر اعظم تھاکسن شینا واترا کی حکومت کا فوج کی طرف سے تختہ الٹنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے انہیں خطاب کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھائی وزیر اعظم جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے نیویارک میں تھے جب بنکاک میں فوج نے وزیر اعظم ہاؤس پر قبضہ کر کے حکومت کا تختہ الٹ دیا اطلاع ملنے پر تھائی وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب ملتوی کر دیا گیا تاہم بعد میں حکام نے انہیں خطاب کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :