یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کیلئے 98.8ملین یورو امداد فراہم کی‘ کلیئر بیرال
جمعرات 21 ستمبر 2006 15:16
(جاری ہے)
اس سوال پر کہ زلزلے کے ایک برس بعد بڑے پیمانے پر بحالی کی کارروائیوں کے باوجود کیوں متاثرین کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکی، ان کا کہنا تھا کہ پہاڑی علاقوں میں تعمیرِ نو کا کام انتہائی مشکل ہے اور یہی وجہ ہے اب بھی ان کی تنظیم کے مدد سے مظفرآباد میں اکتالیس اور صوبہ سرحد میں چار ایسے کیمپ چل رہے ہیں جہاں پر متاثرین رہائش پذیر ہیں۔
کلیئر بیرال نے بتایا کہ زلزلے متاثرین کی ایک بڑی تعداد میں مستقبل میں آنے والی کسی بڑی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیئے تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے ہیومنٹیرین ایڈ ڈپارٹمنٹ کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کے تین بڑے منصوبے جاری ہیں جو آئندہ برس اپریل تک مکمل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں یو این ڈی پی کے اشتراک سے عام زندگی کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کے بنیادی روزگار یعنی زراعت سے متعلق پروگرام، ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں صحت اور تعلیم سے متعلقہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور یونیسف کی مدد سے متاثرہ بچوں کی تعلیم کے پروگرام شامل ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے پاکستان میں نمائندے یاسین گابا کا کہنا تھا کہ اب تک جن منصوبوں کے لیئے رقم فرام کی گئی ہے ان کی کارکردگی پر مجموعی نظر رکھی جا رہی ہے اور اس وقت ایک مرتبہ پھر آنے والی سردی کے لیئے ہنگامی منصوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ان افراد کی مدد کی جا سکے جو تاحال اپنے علاقوں میں واپس نہیں جا سکے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحالی کے پروگرام کے تحت کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرین کو ایسے ذرائع فراہم کیئے جائیں جن کی مدد سے وہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں اور صرف امداد کے ہی منتظر نہ رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں زرعی آلات اور بیج بھی فراہم کیئے گئے ہیں تاکہ لوگ کاشتکاری کا عمل دوبارہ شروع کریں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.