اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

منگل 7 مئی 2024 22:54

اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) اپریل میں بارشوں کا 41سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات نے اپریل کا ریویو جاری کردیا۔ اپریل 2024میں مجموعی طور پر انسٹھ اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983ء میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ پانچ سو بیس ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔ ایک روز میں سب سے زیادہ اکیانوے ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سینٹی گریڈ کم رہا۔ ملک کا اوسط درجہ حرارت چوبیس اعشاریہ پانچ چار کے بجائے ستائیس اعشاریہ چھ سات سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :