اسرائیل اور فلسطین کے درمیان خلیج پر کرنے کی ضرورت ہے‘ کوفی عنان

جمعہ 22 ستمبر 2006 11:57

اقوام متحدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 ستمبر2006 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان خلیج کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مشرق وسطی کی صورتحال کا کو ئی مستقل حل نکالا جا سکے عرب ممالک کی جانب سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کی راہ ہموار کرنے کا وقت آ گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے تنازعہ کے حل میں تاخیر سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے کوفی عنان نے کہاکہ مشرق وسطی کے تنازع کے ایسے حل کی ضرورت ہے جو معاملے سے منسلک تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہو اس موقع پر عرب لیگ کے نمائندے اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد الخلیفہ نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کے آغاز کو ممکن بنایا جائے ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں ایسا طریقہ کا ر وضع کرنے کی ضرورت ہے جس سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو سکے ایک سفارت کار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ نے اجلاس سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا جراء رکوا دیا سفارتکار کے مطابق امریکہ کو خدشہ ہے کہ مشترکہ بیان کو اسرائیل کے خلاف استعمال کیا جا سکتاہے سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس میں شریک اسرائیلی سفیر ڈین گلر مین اور امریکی وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس نے لبنان اور فلسطینی علاقوں میں تین مغوی اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر زور دیا اقوام متحدہ میں 15 رکنی سلامتی کونسل کا وزارتی اجلاس عرب کے کہنے پر بلایا گیا تھا جس کے شرکاء میں فلسطینی صدر محمو د عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان بھی شامل تھے-

متعلقہ عنوان :