بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں11کسانوں کی خودکشی

پیر 25 ستمبر 2006 12:42

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 25ستمبر2006) بھارتی ریاست مہاراشٹرکے شمال مشرقی علاقے وداربھا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید گیارہ کسانوں نے خودکشی کرلی جس کے بعد تین ماہ میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد301ہوگئی ہے کپاس کی پیداوار والے اس علاقے کے کسانوں کو شکایت ہے کہ حکومت ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں دلواسکی ہے جس کی وجہ سے ان پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے اور وہ دیوالیہ ہوچکے ہیں صرف پچھلے ایک ماہ میں97کسان خودکشیاں کرچکے ہیں جن کا تعلق کپاس کی کاشت کرنے والے چھ اضلاع بلدھانا امراوتی وردھا وشیم اور کولاسے ہے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے جولائی میں علاقے کا دورہ کرکے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا ریاستی حکومت بھی پیکج کا اعلان کرچکی ہے تاہم اس کے باوجود کسانوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی اور خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :