ملک میں فروری 2007ء تک کے لیے چینی کا سٹاک موجود ہے‘چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف

جمعہ 29 ستمبر 2006 14:10

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29ستمبر2006 ) ملک میں فروری 2007ء تک کے لیے چینی کا اسٹاک موجود ہے لہذا شوگر ملیں جنوری سے پہلے کرشنگ کا آغاز نہیں کر سکتیں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذکا اشرف نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ملک میں تقریبا 16 لاکھ ٹن چینی اسٹاک میں موجود ہے جس میں سے ٹی سی پی کے پاس آٹھ لاکھ ٹن شوگر ملوں کے پاس ساڑھے چھ لاکھ ٹن اور امپورٹرز کے پاس دو لاکھ ٹن چینی ذخیرہ ہے اور یہ تمام اسٹاکس اگلے سال فروری تک مقامی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں چینی کی قیمت کم ہو رہی ہے اور بھارت کے پاس بھی 22 لاٹھ ٹن اضافی چینی موجود ہے جبکہ ملک میں مناسب ذخیرہ ہونے کے باوجود شفاف اور خام چینی کی ڈیوٹی فری درآمد جاری ہے جس کی وجہ سے شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے پر نقصان ہو رہا ہے دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین عبدالواحد نے بتایا کہ حکومت سندھ نے یکم اکتوبر سے کرشنگ کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے مگر اس شیڈول کے مطابق گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جا سکتی ہے-

متعلقہ عنوان :