سیکرٹری جنرل کے عہدے پر غیر رسمی انتخاب میں بھارتی ششی تھرور ایک ووٹ سے ہار گئے

جمعہ 29 ستمبر 2006 16:30

اقوام متحدہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 29ستمبر2006 ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے ہونے والی غیر رسمی ووٹنگ میں بھارتی امیدوار ششتی تھرور 1 ووٹ سے ناکامی ہوئی اور جنوبی کوریا اس مقابلے میں ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے ہونے والی غیر رسمی ووٹنگ میں بھارتی امیدوار ایک ووٹ سے جنوبی کوریا کے امیدوار بین کی مون سے پیچھے رہ گئے لیکن اس کے باوجود وہ واحد ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے اس عہدے کے لئے 9 ووٹ حاصل کئے جو کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے رسمی انتخاب کے لئے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :