برطانوی اخبار کا 11 ستمبرکے حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ویڈیو ٹیپ حاصل کرنے کا دعویٰ

اتوار 1 اکتوبر 2006 20:07

برطانوی اخبار کا 11 ستمبرکے حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ویڈیو ٹیپ ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ یکم اکتوبر 2006ء) ایک برطانوی اخبار نے نائن الیون کے حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک ویڈیو ٹیپ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں حملوں کی مبینہ ہائی جیکرز محمد عطاء اور زیاد جراح کو دکھایا گیا ہے جبکہ اس میں اسامہ بن لادن کے خطاب کی بھی تصاویر دکھائی گئی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کے حوالے سے ایک نئی ویڈیو ٹیپ حاصل کی ہے جس میں حملوں میں ملوث دہشت گرد محمد عطا کو دکھایا گیا ہے ۔

برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیپ میں کوئی آواز سنائی نہیں دیتی تاہم اس میں القاعدہ کے دو ہائی جیکروں محمد عطاء اور زیاد جراح کو ایک دستاویز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخباار کی رپورٹ کے مطابق وڈیو کی فلمبندی 18 جنوری 2000ء میں کی گئی تھی جبکہ اس ٹیپ میں افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں 8 جنوری 2000ء میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو سینکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عطاء کو مبینہ طور پر 11 ستمبر کے حملوں میں ملوث تھا جس نے امریکی ایئر لائن کی پرواز نمبر 11 کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے مغربی ٹاور سے ٹکرایا تھا۔ جبکہ زیاد جراح یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز 93 چلا رہا تھا۔ اور اس نے طیارہ پنسلوانیا کے کھیت میں تباہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :