دنیا بھر میں ہر سال 50ملین افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوتے ہیں، ڈینگی وائرس پاکستان میں 1994ء میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا ، ڈینگی فیور کی 4اقسام ہوتی ہیں

جمعہ 6 اکتوبر 2006 16:26

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06اکتوبر2006) ڈینگی فیور ‘ ہیمرجک فیور پاکستان سمیت اس خطے کی بڑھتی ہوئی بیماری ہے جو وبائی صورت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ ڈینگی وائرس پاکستان میں 1994ء میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا ۔ ڈینگی فیور کی 4اقسام ہوتی ہیں ۔ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے وائرس ہیمرجک فیور کے کیسز 99 فیصد ڈینگی ہیمرجک کی وجہ ڈینگی فیور ہے جو مچھروں کی مخصوص قسم کے ذریعے لاحق ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں ہر سال 50ملین افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوتے ہیں ۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے جنرل میں شامل ہونے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی وائرس کا انفیکشن ہونے کے بعد متاثرہ مریض کو تیز بخار ‘ سر درد ‘ آنکھوں میں درد اور متلی کے علاوہ جسم کے مختلف حصوں میں سرخ دھبے پڑجاتے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کو پٹھوں میں درد کی شدید تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کو 3سے 7 دن تک شدید درد رہتا ہے ۔ ڈینگی فیور بعض دوسری بیماریوں سے ملتا جلتا ہے جن میں ملیریا بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :