ڈیرہ اسما عیل خان سے بڈھ جانیوالی مسافر بس پر عمران نامی نوجوان اور اس کے ساتھی کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 8افراد زخمی

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 22:44

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) ڈیرہ اسما عیل خان سے بڈھ جانیوالی مسافر بس پر عمران نامی نوجوان اور اس کے ساتھی کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ سے بڈھ کیلئے روانہ ہونے والی مسافر بس جب ٹانک روڈ پرساہی سٹاپ پر پہنچی تو عینی شاھدین کے مطابق وہاں پر پہلے سے موجود عمران نامی شخص نے ڈرائیور کو مارنے کی غرض سے اپنے ساتھی کے ہمراہ بس پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس سے بس میں سوار 8 مسافر ملک غلام بلال نائب ناظم ،مہربان، حاجی شیر زمان ،مشتاق احمد،محمدافضل، محمد ہاشم ،محمد شاہ جہان اور ملکانی بی بی بیوہ غلام قاسم گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرہسپتال میں د اخل کر ادیا گیا ہے زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے یاد رہے

متعلقہ عنوان :