ہیمبرگ کے مقامی چڑیا گھر میں نوزائیدہ شیر توجہ کا مرکز بن رہے ہیں

جمعہ 13 اکتوبر 2006 13:02

ہیمبرگ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13اکتوبر2006) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مقامی چڑیا گھر میں پانچ نوزائیدہ شیر آنے والوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ پہلی بار جب ان ننھے شیروں کو چڑیا گھر آنے والوں کے سامنے لایا گیا تو ان کی معصومانہ حرکات نے سب کے دل موہ لئے ۔خصوصا بچے تو ان کو دیکھ کر انتہائی خوش ہو رہے تھے۔

(جاری ہے)

شیروں کی عمریں تقریبا دو ماہ ہیں اور ان میں چار نر اور ایک مادہ ہے چڑیا گھر کے منتظمین نے چار نر شیروں کو نیبالو، جاجو،نوری،نیلسن اور مادہ شیرنی کو توانگا کا نام دیا ہے۔یہاں آنے والے ایک بچے نے بتا یا کہ یہ ننھے شیر انتہائی معصوم اور پیارے ہیں۔ گزشتہ گیارہ برس کے دوران ہیمبرگ کے چڑیا گھر میں پہلی بار شیروں کی پیدائش ہوئی ہے۔