سونامی میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے سعودی ٹی وی پر ٹیلی تھون

ہفتہ 14 اکتوبر 2006 12:45

ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین14اکتوبر2006) سونامی کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کے لئے سعودی ٹی وی کے ٹیلی تھون میں پانچ کروڑ 68لاکھ ریال سے زائد رقم جمع ہوئی۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے چینل ون نے دو سال پہلے سونامی سے متاثرہ ممالک میں یتیم ہونے والے دو ہزار سات سو پچاس بچوں کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

یہ نشریات ریاض کے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے شروع ہو کر رات ایک بجے تک جاری رہیں۔ اس دوران پانچ کروڑ 68لاکھ 22ہزار نو سو 63 ریال جمع ہوئے۔ خصوصی نشریات کے دوران ممتاز شخصیات کو مدعو کیا گیا جن میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین احسانا وگلو اور اسلامی ترقیاتی بینک کے چیئرمین ڈاکٹر احمد محمد علی بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :