رواں ہفتہ کے دوران اسرائیل نے 3ہزار فلسطینی گرفتار کیے

اتوار 15 اکتوبر 2006 22:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2006ء) اسرائیل کی سرحدوں پر تعینات فورسزنے رواں ہفتے میں تین ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار شدگان پر اسرائیل میں غیر قانونی طورپر مقیم ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اسرائیل فورسز نے ان فلسطینیوں کو اسرائیل میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں 15اسرائیلی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سے چار کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی سیل کے حوالے کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :