میکسیکو ‘ بس اور ٹریلر میں تصادم‘ 14 افراد ہلاک

بدھ 18 اکتوبر 2006 10:55

گوڈالاجارا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) میکسیکو میں بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے میکسیکو پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح خراب موسم کے باعث اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث ہائی وے پر کھڑے ٹریلر کے پچھلے حصے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس میں موجود 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے دو افراد بس سے باہر نکلنے کے باعث بچ گئے تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :