تھائی لینڈ،بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک،12 افراد زخمی

اتوار 22 اکتوبر 2006 13:16

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2006ء) تھائی لینڈ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ پانچ فوجیوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقے ناراتھیواٹ میں الیکٹرانکس کے بازار میں ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ فوجیوں سمیت آٹھ شہری زخمی ہوگئے جن میں پانچ بدھ مت یاتری بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بم کا پانچ کلو وزنی تھا اور اسے بازار کے سامنے کچرے کے ڈبے میں موبائل ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :