پانامہ‘ بس میں دھماکے سے 18افراد ہلاک‘ 18 زخمی

منگل 24 اکتوبر 2006 13:01

پانامہ سٹی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) پانامہ میں ایک مسافر بس میں دھماکے سے 18افراد ہلاک جبکہ چھ بچوں سمیت اٹھارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز پانامہ سٹی میں ایک مسافر بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ چھ بچوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

بس حادثے میں زندہ بچ جانے والی ایک خاتون کے مطابق بس میں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد دھواں بھر گیا فوری طور پر بس کی کھڑکیوں سے باہر کودنے والے افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوسکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق بس میں ہنگامی اخراج کا راستہ نہیں تھا جس کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں جبکہ پولیس نے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :