سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں سے پیرول پر رہا کئے گئے نیب کے سزا یافتہ افراد کی فہرستیں طلب کرلیں

جمعرات 2 نومبر 2006 16:37

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چوہدری نے چاروں صوبوں‌سے نیب عدالتوں کے ایسے سزا یافتہ افراد کی فہرستیں‌طلب کرلی کی ہیں جو پیرول پر رہاء ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیس نومبر تک اس ضمن میں تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔ یہ احکامات چیف جسٹس نے بلوچستان کے چار سابق وزراء بہرام اچکزئی ، فائیق جمالی ، حفیظ لونی اور نثار علی ہزارہ کے حوالے سے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیئے ۔

ان سابق وزراء کو نیب عدالت نے کروڑوں روپے جرمانے اور قید کی سزائیں سنائی تھیں لیکن یہ وزراء پیرول پر رہا کر دئے گئے تھے اور جرمانے کی رقم بھی جمع نہیں کرائی۔ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزرا کو دو مرتبہ نوٹسدیئے گیئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب نیب کو رمجرموں سے رقم دلوانا سپریم کورٹ کا کام بن گیا ہے۔

اگر بااثر افراد کو رہا ہی کرنا ہے تو پھر احتساب کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔انسانی حقوق کے حوالے سے مختلف مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے مبینہ پولس مقابلے میں دو شہریوں کی ہلاکت پر پولس کی تفتیش کالعدم قرار دے کر سیشن جج کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ سیالکوٹ میں ناظم کے بیٹوں کی جانب سے مبینہ طور پر ایک میجر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کے حوالے سے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ناظم کے اہل خانہ کو ہراساں کئے بغیر واقعے کی تفتیش کرے

متعلقہ عنوان :