بھارت اترپردیش میں غیرمعیاری شراب پینے سے7افراد ہلاک

جمعرات 9 نومبر 2006 14:24

لکھنئو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) بھارتی ریاست اترپردیش میں غیرمعیاری شراب پینے سے 7افرادہلاک ہوگئے جبکہ14 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیاگیاہے پولیس کے مطابق ریاستی دارالحکومت لکھنئوسے140 کلومیٹردورکے علاقے میں کچھ افراد نے شراب پی جس کے بعد انہیں قے آنا شروع ہوگئی جن میں سے تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور چار نے مقامی ہسپتال میں دم توڑدیا چودہ افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے دوکی حالت نازک ہے پولیس نے دکان کے مالک کو گرفتارکرلیا ہے جہاں سے متاثرہ افراد نے شراب خریدی تھی۔

متعلقہ عنوان :