چین اورپا کستا ن کے اشتر اک سے بحری جہا ز فر یگٹ کی تیا ری کے کام کا آغا ز ہوچکا ہے، بہت جلد جدید ٹیکنا لو جی سے لیس آبد وز تیا ر کی جا ئے گی ،وائس ایڈمرل افتخار احمد

جمعرات 23 نومبر 2006 17:14

کر ا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) کر ا چی شپ یا ر ڈ کے منیجنگ ڈائر یکٹر وائس ایڈ مر ل افتخا ر احمد نے کہاہے کہ چین اورپا کستا ن کے اشتر اک سے بحری جہا ز فر یگٹ کی تیا ری کے کام کا آغا ز ہوچکا ہے،جو بہت جلد مکمل ہوجا ئے گا۔یہ با ت انہو ں نے جمعرات کو بین الا قوامی دفا عی نما ئش آئیڈیاز 2006ء کے دورہ کے دوران صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔

انہو ں نے کہاکہ فر انس اورجرمنی کے تعاون سے بہت جلد آگسٹا آبد وز سے بھی جدید ٹیکنا لو جی سے لیس آبد وز تیا ر کی جا ئے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ شپ یا ر ڈ کو پر ائیوٹائز نہیں کیا جا رہا ہے اوراس حوالے سے پا یا جا نے والا تا ثر غلط ہے۔بلکہ حکومت شپ یا ر ڈ کی مزید تر قی کیلئے تین بندرگاہو ں اورایک سیکو رٹی ایجنسی نیو ی کے ساتھ 10سالہ اور15سالہ منصوبے تیا ر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے تحت شپ یا ر ڈ میں بحری جہا ز اورمیزا ئل گن بو ٹس بھی تیا ر کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ گلف مما لک کے لئے بھی اس قسم کے بحری جہا ز اوربو ٹس تیا ر کر نے کیلئے با ت چیت جا ری ہے۔کیو نکہ شپ یا ر ڈ اب دفاع پر و ڈکشن کا حصہ بن چکی ہے اور بہت جلد جر منی کے ساتھ ا یک معاہد ہ طے کیا جا رہا ہے ۔جس سے ون فارم پر و جیکٹ کیلئے ون ٹربا ئن بھی شپ یا ر ڈ میں تیا ر کی جا ئے گی۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ چین کے ساتھ چا ر جہا ز وں کا منصوبہ زیر غو ر ہے جس کے تحت 3بحری جہا ز چین میں تیا ر کیے جائینگے جبکہ ایک جہا ز پا کستا ن میں تیا ر کیا جا ئیگا۔ انہو ں نے بتا یاکہ اس کے علا وہ شپ یا ر ڈ کے انجینئرز کو بھی جد ید ٹیکنا لو جی پر عبو ر حاصل کر نے کیلئے تر بیت دی جا رہی ہے تاکہ دفا عی صلا حیت کو خو د انحصا ر ی کے ذریعے مزید مضبو ط بنایا جاسکے ۔انہو ں نے کہاکہ نیوی کے تما م پر و جیکٹ بہت جلد مکمل ہو جا ئیں گے اور شپ یا ر ڈ کو خو داس قابل بنا دیا جا ئیگا کے اس کو کسی قسم کی امداد کی ضرورت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :