بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ۔۔۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے

جمعرات 7 دسمبر 2006 16:12

ڈھاکہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے عہدے دار اسد الزمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں‌نئی تاریخوں کا فیصلہ کرکے جلد اعلان کردیا جائے گا۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اکیس جنوری کو عام انتخابات کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اسد الزمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں چند دنوں کی تاخیر کا امکان ہے۔

بنگلہ دیشی آئین کے مطابق نگراں حکومت کو تین ماہ کے اندر عام انتخابات کرانا ہوتے ہیں اور یہ مدت اٹھائیس جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انتخابی فہرستوں اور الیکشن کمیشن میں تبدیلی کیلئے حزب اختلاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ‌الیکشن کمیشن کے تین رکنی وفد نے آج حزب اختلاف کی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں ان کے تحفظات پر تبادلہ خیال ہوا۔