راولپنڈی سے استور جانے والی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری‘14 مسافر جاں بحق‘متعدد زخمی

جمعہ 8 دسمبر 2006 12:14

شنکیاری (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) راولپنڈی سے استور جانے والی کوسٹر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری14 مسافر جاں بحق متعدد زخمی ‘زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچایا- حادثہ جمعرات کی شب ڈھائی بجے پیش آیا اس سلسلہ میں پٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق محفوظ ٹریول ایجنسی کی کوسٹر نمبر7976 جو کہ راولپنڈی سے استور جا رہی تھی کہ کاکا کے قریب کیرو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں 14 مسافر جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :