پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

جمعہ 3 مئی 2024 20:01

پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈائریکٹر لاہور ریجن خالد عباس کی قیادت میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایجنٹوں کیخلاف آپریشن لاہور ریجن قصور اور شیخوپورہ میں جاری ہے ۔ لاہور میں گارڈن ٹائون ، شادمان اور شاہدرہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر سے متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ محکمہ بلدیہ کا عملہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر رکھے ایجنٹوں کے دفاترمسمار کرنے لگا ۔

متعلقہ عنوان :