عراق خود کش کار بم دھماکے اور مارٹر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2006 17:25

بغداد+ کربلا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09دسمبر2006 ) عراق میں خود کش کار بم دھماکے او رمارٹر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی پولیس حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے النہروان میں نامعلوم افراد نے 3 راکٹ فائر کئے۔

جو تمام کے تمام رہائشی مکانوں پرآ گرے ۔ راکٹ حملوں سے 25 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ ابھی تک کسی نے واقعے کی ذمہ دادری قبول ہیں کی۔ ادہر سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثناء عراق میں سرکاری حکام کے مطابق ہفتہ کے روز عراق کے شہر کربلا کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ کربلا میں العباس کی سٹریٹ میں ہوا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے کئی گاڑیوں اور دکانوں میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں موجود افراد نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :