چین میں 2 بم دھماکے‘ 5 افراد ہلاک ‘ متعدد زخمی

جمعہ 29 دسمبر 2006 15:12

بیجنگ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) چین میں 2رہائشی عمارات میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چین کے وسطی جیننگ میں 2 رہائشی عمارتوں میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکوں سے عمارتوں کے 10 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :