انڈونیشیا ‘ طیارہ گر کر تباہ‘ 90افراد ہلاک‘12 کو بچا لیا گیا

بدھ 3 جنوری 2007 12:30

جکارتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 3جنوری2007ء ) انڈونیشیا میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہونے سے 90افراد ہلاک ہوگئے ہیں‘ 12افراد کو بچا لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز انڈونیشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ جاوا سے جزیرہ سولاویسی جاتے ہوئے دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشین قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا جس دوران طیارہ سولاویسی کے پہاڑی علاقے میں گرکر تباہ ہوا۔

طیارے میں عملے سمیت ایک 102 افراد سوار تھے جن میں 90 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں تین امریکی شہری بھی شامل ہیں جن کی شناخت اسکاٹ جیکسن اور اس کی دو بیٹیاں لنڈسے اور سٹیفنی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ائیرلائن ترجمان کے مطابق12افرادکوبچالیا گیا ہے جبکہ طیارے کے ملبے کو سولاویسی کے پہاڑی علاقے میں تلاش کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :