دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، عطاء تارڑ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے، وزیر اطلاعات

جمعرات 9 مئی 2024 13:28

دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

وہ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے، سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، یہ تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلی سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔

چینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی شنہوا اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ دونوں فریقین نے ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنیکاعزمظاہرکیا۔\932C:msb-yas/P:msb/L:jav/R:javC:9:48/P:9:49/L:9:56/R:10:02LOGNO: 75/9/2024 10:02:02 AMversion: 0[10:29 am, 09/05/2024] +92 304 0567516: اے پی پی اردو سروس اہم ترینوزیراعظم۔

۔۔ٹویٹسانحہ 9مء میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں،وزیراعظم کا ٹویٹ اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ ایک سال قبل ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پرحملہ کیا گیا،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں حق کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا، یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں، اس بارے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہوسکتی،سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں ، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ سانحہ 9مئی کو کبھی بھی دہرانے نہیں دیں گے۔\932C:mrb-msf/P:mrb/L:jav/R:javC:9:34/P:10:03/L:10:13/R:10:15LOGNO: 95/9/2024 10:15:01 AMversion: 0[10:30 am, 09/05/2024] +92 304 0567516: اے پی پی اردو سروس قومیرانا تنویر حسین ۔۔۔ملاقاتحکومت جوس انڈسٹری کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی ،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کی وفد سے گفتگو اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت جوس انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گی،حکومت جوس انڈسٹری کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگوکرتیہوئے کیاجنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد میں نیسلے، شیزان، ٹیٹرا پیک، پیپسی کو، حلیب فوڈز، اور پاپولر گروپ کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو جوس انڈسٹری پہ تفصیلی بریفنگ دی۔ کونسل کے وفد نے بتایا کہ حالیہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے جوس کی فروخت میں 40 فیص[10:30 am, 09/05/2024] +92 304 0567516: اے پی پی اردو سروس قومیچیئرمین سینیٹ ۔

۔۔پیغامنو مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ، چیئرمین سینیٹ کا پیغام اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے،افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سانحہ9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ 9 مئی کے شرانگیزواقعات، توڑ پھوڑ اور جناح ہاس سمیت اہم حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نو مئی کا سانحہ ایک سیاہ دن تھا جب قومی نوعیت کی اہم ترین تنصیبات، عمارتوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، شہدا کے مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سب سے بڑھ کر یہ کہ عوام اور اداروں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کی گئی۔ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں اور ہر پاکستانی کے دل میں ان کے لئے احترام اور محبت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ نو مئی کے واقعات نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ سیاسی مقاصد اور عزائم کے حصول کے لئے اختیار کئے گئے ایسے غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔ 9 مئی کی منصوبہ بندی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر آج بھی ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے۔افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا ہمارے دلوں کے قریب ہیں،انہوں نے مادر وطن کے لئے قربانیاں دیں اور قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے۔ تمام سیاسی قوتوں سے اپیل ہیکہ وہ آگے بڑھیں، پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انتشار کی بجائے مثبت طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔