جرمنی نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی،ہالینڈ کی شرکت مشکوک

پیر 29 جنوری 2007 15:23

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری۔2007ء) جرمنی میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ایونٹ میں ہالینڈ کی شرکت بھی مشکوک ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پانچ مئی سے ملائیشیاء کے شہراپوہ میں شروع ہوگا ملائیشین ہاکی فیڈریشن کے مطابق جرمن ٹیم نے ڈومیسٹک ہاکی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے مئی میں ہالینڈ کے کھلاڑی بھی ڈومیسٹک ہاکی میں مصروف ہوں گے اس لیے ان کی شرکت بھی مشکوک ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان،بھارت اورآسٹریلیا نے شرکت کی تصدیق کردی ہے چین اور بیلجیئم کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :