صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ

پاکستان کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے پر حفیظ اپنے آپ کو درست محسوس کرتے ہیں، بابر ، رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن دونوں پوری ٹیم نہیں : سابق ٹیم ڈائریکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اپریل 2024 16:26

صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اپریل 2024ء ) سابق کرکٹر محمد حفیظ پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کو تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی اوپننگ جوڑی حفیظ کے بطور ٹیم ڈائریکٹر کے دور میں ٹوٹ گئی۔ محمد حفیظ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 'بابر اور رضوان عظیم کھلاڑی ہیں لیکن پوری پاکستانی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرتے۔

بابر اور رضوان ٹیم کی پوری ذمہ داری اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتے'۔ محمد حفیظ نے کہا کہ “میں نے محسوس کیا کہ صائم ایوب بطور اوپنر ہمارے لیے ایک حل تھا۔ اگر میں غلط تھا تو موجودہ ٹیم مینجمنٹ نے صائم کو اوپنر کے طور پر کیوں برقرار رکھا؟ ، بابر گزشتہ 7،8 سال سے ون ڈے کرکٹ میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بابر کے لیے ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا کوئی نئی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “رضوان اور صائم بطور اوپنر اور اس کے بعد بابر اور فخر تین نمبر پر پاکستان کے لیے مضبوط ٹاپ آرڈر بنائیں گے۔ بابر ایک مضبوط بلے باز ہے جو مختلف حالات میں بلے بازی کرنا جانتا ہے۔ ابتدائی ناکامیوں کے باوجود صائم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں بطور اوپنر کھیلنا چاہیے۔ محمد حفیظ نے سٹرائیک ریٹ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اب بدل چکی ہے۔ آپ مستقل مزاجی پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن کارکردگی پراثر ہونا چاہیے۔ دوسری کرکٹ ٹیمیں کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں۔ آپ ان کے مختلف کھلاڑیوں کو مختلف میچوں میں کارکردگی دکھاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :