صدر اور وزیراعظم کا بچوں کو فروخت کیلئے پیش کرنے والے شخص کو سکیورٹی گارڈ کی نوکری دینے کا اعلان

بدھ 14 فروری 2007 21:01

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2007ء) میاں چنوں میں ایک شخص کی جانب سے اپنے خراب حالات کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش کے بعد صدر جنرل پرویزمشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے بچوں کے باپ شرکت علی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور اسے سکیورٹی گارڈ کی نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق چند روز قبل میاں چنوں میں ایک شخص شوکت علی نے اپنے خراب حالات کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اس خبر کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نے اس شخص سے رابطہ کیا بچوں کے باپ شوکت علی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شوکت عزیز کے سیکرٹری اورانہوں نے اس سے رابطہ کیا ہے اورسکیورٹی گارڈ کی نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

شوکت علی نے بتایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی اس سے رابطے کی کوشش کی ہے تاہم نیٹ ورک کی خرابی کے باعث بات نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :