لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ‘انڈکس میں 100.25پوائنٹس کی کمی

منگل 20 مارچ 2007 16:05

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 مارچ 2007 ) سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈکس میں 100.25پوائنٹس کی کمی ہوئی جو کہ مارکیٹ کے اختتام پر 4305.26رہا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طو رپر 118کمپنیوں کا کاروبار ہوا 48کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 11کے حصص میں کمی جبکہ 59کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل 2کروڑ 38لاکھ39ہزار 4سو حصص کا لین دین ہوا جن کمپنیوں کے سودے سر فہرست رہے ان میں سے بینک الفلاح کے 28لاکھ73ہزار5سو حصص کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ایم سی بی بینک کے حصص میں ہوا جسکی قیمت 8روپے 30پیسے بڑھ گئی سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کے حصص میں ہوئی جسکی قیمت 2روپے 30پیسے کم ہو گئی۔