فیفا کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ

اتوار 25 مارچ 2007 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2007ء) انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کے صدر جوزف بلاٹر نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے، انہوں نے آج پیر سے اپنا دورہ پاکستان شروع کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فیفا کے صدر نے پاکستان فٹ بال ٹیم کی بہتر کارکردگی کے پیش نظر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اسلام آباد میں غیر فعال چیف جسٹس کی سپریم جوڈیشل کونسل میں پیشی کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد اسلام آباد میں یورپی سفارتخانوں نے فیفا کے صدر کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :