یمن‘ صومالیہ سے سمگل کئے جانیوالے 34 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک

بدھ 11 اپریل 2007 12:16

صنعاء (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11اپریل2007 ) صومالیہ سے سمگل کئے جانے والے افراد کو سمندر میں کودنے پر مجبور کردیا گیا جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے حکام نے بتایا کہ یمن کے ساحلی کے قریب انسانی سمگلر دو کشتیوں سے مسافروں کو اتار رہے تھے کہ اسی اثناء میں یمنی سکیورٹی فورسز نے ان پر فائر کھول دیا فائرنگ سے کشتیاں دوبارہ سمندر میں لوٹ گئیں اور انسانی سمگلروں نے تارکین وطن کو زبردستی سمندر میں کودنے کو کہا جس کے نتیجے میں 22افراد ہلاک ہوگئے اسی طرح ایک اور واقعے میں کشتی میں سوار بارہ صومالی اور ایتھوپین باشندوں کو سمندر میں چھلانگ لگانے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ادھر دیگر چھ کشتیوں میں سوار 35 صومالی اور ایتھوپین باشندے یمن پہنچ گئے جہاں انہوں نے بتایا کہ سمگلر انہیں پورے راستے میں مسلسل تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

متعلقہ عنوان :