جاوید ہاشمی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 2مئی تک ملتوی

جمعرات 26 اپریل 2007 16:32

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 26 اپریل 2007) احتساب عدالت نمبر2کے جج سید ناصر علی شاہ نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء جاوید ہاشمی کیخلاف ریفرنس کی مذید سماعت 2مئی تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاوید ہاشمی کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔سماعت کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔کہ ان کے دانت میں درد ہے۔جس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔جس پر عدالت نے مذید سماعت 2مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :