پاکستان والی بال فیڈریشن کے انتخابات چوہدری محمد یعقوب دوبارہ چیئر مین اور میجر ریٹائرڈ احمد افضل سیکرٹری منتخب ، عبدالخالق خان صدر منتخب

اتوار 3 جون 2007 12:11

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جون 2007) پاکستان والی بال فیڈریشن کے انتخابات میں وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے سینئر رکن چوہدری محمد یعقوب دوبارہ چیئر مین اور میجر ریٹائرڈ محمد افضل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، جبکہ عبدالخالق خان کو فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا ، گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان والی بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طورپر عہدیدداروں کا انتخاب کیا گیا ، دیگر عہدوں پر منتخب ہونے والوں میں نائب صدور چوہدری افتخار احمد ، ظفر عباس لک ، رانا شجاعت علی ، خالد محمود ، غلام حسن ، نیوی اور پی اے کے نمائندے ، خزانچی محمد بخش جاوید ، جوائنٹ سیکرٹری شعیب احمد عثمانی ، ایسوسی ایٹ سیکرکٹری محمد شاہد کمال ، محمد خان درانی اور ارکان ایگزیکٹو کونسل راشد محمود بٹ ،مختار احمد خان ، نثار احمد صدیقی ، حاجی محمد اشرف ، محمد اقبال خان اور خالد وقار شامل ہیں ، دوبارہ چیئر مین منتخب ہونے کے بعد چوہدری محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں والی بال کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے جنرل کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے ، جنرل کونسل کے اجلاس میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2007ء کو بھی زیر بحث لایا گیا اور چوہدری محمد یعقوب نے گزشتہ سال کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے کونسل کو آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :