سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ میں چیف جسٹس اور دیگر افراد کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں‌کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی۔۔مجیب پیرزادہ ایڈووکیٹ اپنے دلائل دے رہے ہیں

منگل 5 جون 2007 13:09

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار05 جون 2007) سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ میں چیف جسٹس اور دیگر افراد کی صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواستوں‌کی سماعت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ مجیب پیرزادہ ایڈووکیٹ اپنے دلائل دے رہے ہیں تفصیلات کے لئے راشد حبیب ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی فل بنچ میں گذشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران ایم اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت سولہ کروڑ عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور دنیا بھر کی عدالتوں کا اتفاق رائے ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر وفاق کا وجود ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سڑکوں پر خون بہہ رہا ہو تو یہ کہنا غلط ہے کہ یہ عوام الناس کا معاملہ نہیں ہے ۔ ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی ایک پٹیشن پر مجیب پیرزادہ ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں ‌دعوی کیا کہ اسٹیل مل کیس کے فیصلے پر وزیراعظم کو رنج تھا ۔ ان کے دلائل آج بھی جاری رہیں گے